https://goo.gl/9ce2Sh
سوچیں آپ اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں اور دن میں 3 سے 4 بجے آپ کو کوئی نہایت اہم کام کرنا ہے، لیکن دو بجے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد ہی آپ سستی محسوس کرنے کے ساتھ نیند میں جھولنا شروع ہوجائیں تو کیا ہوگا؟
ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں تقریباً سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آجاتی ہے، لیکن کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟
یہ بہت عام ہے کہ دن میں پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد یا ایسا کھانا جس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہو تو نیند آتی ہے، جسے لوگ قیلولہ لینا کہتے ہیں۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں انسولین کی سطح کافی بڑھ جاتی ہے، کھانا جتنا بھاری ہوگا جسم میں انسولین اتنی بڑھے گی، اس دوران جسم میں سلیپ ہارمون جسے نیند پیدا کرنے کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے وہ جنم لیتا ہے، جو دماغ میں تھکاوٹ کا خیال پیدا کرتا ہے، جسے سستی پیدا ہوتی، اور سارا فوکس کھانے کو ہضم کرنے میں رہتا ہے۔ کھانا کھانےکے بعد سب سے اہم فنکشن اس کو ہضم کرنا ہے جس کے لیے اینرجی کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے دن کا کھانا کھانے کے بعد جسم میں سستی محسوس ہوتی۔
یہ بات کھانے پر بھی منحصر کرتی ہے، اگر کھانا فیٹ سے بھرپور ہے تو اسے ہضم ہونے میں وقت لگے گا۔ ایسا ہی کچھ رات کے کھانے کے بعد بھی ہوتا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس بات کا زیادہ اندازہ اس لیے نہیں ہوتا کیوں کہ رات کے وقت ہمارا ذہن جانتا ہے کہ نیند لینی ہے، لیکن دن میں سونے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا اس لیے نیند زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
دن کے کھانے کے بعد نیند سے بچنے کے لیے کیا کریں؟
کچھ خاص نہیں، کیوں کہ یہ حالت بالکل نارمل ہے، البتہ اپنی ڈائیٹ کا خیال کرتے ہوئے کھانے کی مقدار میں کمی لائی جاسکتی ہے، آپ جتنا زیادہ کھائیں گے، اس کو ہضم ہونے میں اتنی اینرجی درکار ہوگی، اور آپ اتنی ہی نیند محسوس کریں گے۔
ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوجائے، تاکہ آپ دن میں تازہ رہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Tuesday, 19 December 2017
دوپہر کے کھانے کے بعد نیند کیوں آتی ہے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment