https://goo.gl/G9WBGu
جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتی اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہرتاسک ملایا اورگہرائی 92 کلومیٹر تھی۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
Urdu Khabrain
2, Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, افراد, انٹرنیشنل, انڈونیشیا, جھٹکے, زلزلے, شدید, میں, کے, ہلاک
No comments:
Post a Comment