https://goo.gl/VSgo5k
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ افغان حکومت کو درپیش خطرات کے خاتمے تک امریکی فوج افغانستان میں دہشت گردوں سے جنگ جاری رکھے گی۔
امریکی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکی ملڑی مشن میں افغان فورسز کی عسکری تربیت کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر ہے جبکہ اوباما انتظامیہ کے چھوڑے گئے دیگر امور بھی زیر غور ہیں۔ خط کے متن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں امریکی مشن کی حکمت عملی واضح ہوتی ہے جس میں افغان فورسز کو دہشت گردوں سے براہِ راست لڑنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے خلاف افغان فورسز کی جنگی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں سمیت افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف القاعدہ کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے باقی ہیں۔امریکی صدر نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ امریکی فورسز دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دوبارہ سامنے آنے سے روکنے کے لیے افغانستان میں موجود ہیں جو دہشت گردوں کو امریکی فورسز سے مقابلہ کرنے کے لیے فعال بناتی ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘رواں برس 21 اگست کو افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی میں طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرکے میدان جنگ میں شکست دینا بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے قانون سازوں کو اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ‘امریکا، افغانستان میں طالبان اور دیگر محاذ پر دہشت گروں کے خاتمے تک فعال رہے گا’۔ ٹرمپ کے ترجمان نے افغان جنگ کے تناظر میں مذکورہ پالیسی کو ‘بڑی تبدیلی’ قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فورسز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کافی حد تک اپنے کیمپ تک محدود رہیں اور افغان فورسز کو عسکری تربیت دیں گے۔ امریکی صدر کی افغانستان سے معتلق نئی پالیسی کے تحت ناصرف ہزاروں فوجیوں پر مشتمل نئی کمان افغانستان بھیجی جائے گی بلکہ طالبان کے خلاف جنگ کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے۔
واضح رہے نومبر 2017 میں امریکا نے طالبان کے زیرِ انتظام علاقوں میں فضائی حملے کرکے 25 مقامات پر ہیروئن کی کاشت تباہ کردی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 18 December 2017
افغانستان میں امن کی بحالی تک جنگ جاری رہے گی: امریکا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment