Monday, 18 December 2017

پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

https://goo.gl/Q9Pvsz
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کےمقابلے میں 75گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے محمد اختر اور عابد علی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا، اتوار کو ہونے والے فائنل میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے دونوں روایتی حریف ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 44 کےمقابلے میں 47 گولوں سے شکست دی۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...