Monday, 25 December 2017

پاک-بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند پرچم لہرا دیا گیا

https://goo.gl/Su6NFZ
پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے 200 فٹ بلند پرچم لہرایا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ یہ جھنڈا ایک ایسے موقع پر لہرایا گیا ہے جب قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش منارہی ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔
Urdu Khabrain
200, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بلند, دیا, سرحد, فٹ, لہرا, پاکبھارت, پاکستان, پر, پرچم, گیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...