Saturday, 23 December 2017

کیا اسٹارک نے 21ویں صدی کی بہترین گیند کرائی؟

https://goo.gl/oHAbef
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم فتح کی جانب گامزن ہے اور انگلینڈ پر اننگز کی شکست اور ایشز سیریز گنوانے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میں ڈیوڈ ملان نے 140 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو تباہی سے بچایا اور اس کے جواب میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ مچل مارش نے بھی 181 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حیران کن طور پر ان تمام اننگز کے باوجود آسٹریلیا اور انگلش میڈیا میں مچل اسٹارک کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

مچل اسٹارک نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 55 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کیلئے خطرہ بننے والے جیمز ونس کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی اور ان کی اس شاندار گیند کو 'صدی کی بہترین گیند' قرار دیا جا رہا ہے۔




بائیں ہاتھ کے مچل اسٹارک نے راؤنڈ دی وکٹ آ کر گیند پھینکی جو بیچ وکٹ میں پڑنے کے بعد لیگ اسپن کی طرح جیمز ونس کی آف اسٹمپ اڑا لے گئی۔

اس گیند کے سوشل میڈیا پر اسٹارک کی واہ واہ کی جانے لگی اور کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ چند نامور کرکٹرز نے اس گیند کو 'صدی کی بہترین گیند' قرار دے دیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں اسے صدی کی بہترین گیند قرار دیسوئنگ کے بادشاہ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اس گیند کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا کہ اسٹارک کی اس گیند انہیں اپنے باؤلنگ کے دنوں کی یاد دلا دی۔



اس گیند کا شکار ہونے والے جیمز ونس بھی اسٹارک کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ 20 سے 30 مرتبہ بھی اس گیند کا سامنا کرتا ہوں، تو بھی ہر مرتبہ آؤٹ ہو جاؤں گا۔

Ball of the #Ashes & the summer. Starc is on fire here at the WACA !!!!

A post shared by Shane Warne (@shanewarne23) on

20ویں صدی کی بہترین گیند کرانے کا اعزاز رکھنے والے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے بھی سوال کیا کہ کیا اسے صدی کی بہترین گیند قرار دیا جا سکتا ہے؟
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...