Saturday, 23 December 2017

امریکا کے ویٹو کے بعد القدس الشریف پر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

https://goo.gl/oQkiEp
مسلمان ممالک نے طاقت میں بدمست امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کی ٹھان لی عرب ممالک نے سلامتی کونسل میں امریکا کے ویٹو کے بعد القدس الشریف پر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرار داد ویٹو ہونے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا غیرمعمولی ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس عرب اور مسلم ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اقوم متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوگی۔ عرب ممالک کی جانب سے دنیا کے کئی ممالک کو اس اہم ترین قرار داد پر قائل کیا جاچکا ہے اور اجلاس کے روز دنیا بھر کے ممالک امریکا کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف کھل کرمیدان میں آئیں گے اور اپنا ووٹ اصولی فیصلے کے حق میں دیں گے۔
علاوہ ازیں امریکا نے سلامتی کونسل میں بیت المقدس قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا، جبکہ سلامتی کونسل کے بقیہ تمام 14ممالک نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...