https://goo.gl/eUh2xv
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل25مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جب کہ میچ سے شہر کا مثبت پہلو نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں فائنل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقاتیں ہوئیں، پی ایس ایل فائنل کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم پھر بھی پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلاننگ پر بریفنگ دینی ہوگی، پی ایس ایل کے لیے سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جب کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے بہتر دنیا کا کوئی گیم نہیں جب کہ اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تو پہلے رابطہ کیوں کیا، ایف ٹی پی میں بھارت سے کھیلنا ہمارا حق ہے اور اس کے لیے فائٹ کریں گے۔
Urdu Khabrain
Sunday, 24 December 2017
پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا: نجم سیٹھی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment