Sunday, 24 December 2017

معین اختر کی آج 67 ویں سالگرہ

https://goo.gl/qLceEw
معروف میزبان،کامیڈین،ہدایت کار،پروڈیوسر،گلوکار اور مصنف معین اختر کی آج 67ویں سالگرہ ہے۔

معین اختر 24دسمبر 1950کوکراچی میں پیداہوئے۔ وہ پاکستان ٹیلیوژن، اسٹیج اور فلم کے ایک مزاحیہ اداکار اور میزبان تھے۔انھوں نے فلم ہدایت کار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف کے طور پربھی کام کیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6 ستمبر،1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقریب میں کیا.جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، اسٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشرہ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔
معین اختر کے ڈراموں میں روزی،مرزا اور حمیدہ،آخری گھنٹی،ہیلو ہیلو،آنگن ٹیڑھا کو خوب پزیرائی ملی.ان کے مشہور اسٹیچ ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے،یس سر نو سر شامل ہیں. اداکارکو ٹی وی شوز ففٹی ففٹی،ایکسیوز می اور اسٹوڈیو پونے تین سے خوب پزیرائی ملی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...