https://goo.gl/tAWBs5
پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی۔
گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 دسمبر کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا وعدہ پورا نہیں کیا، شہباز شریف 31 دسمبر تک رانا ثناء سے استعفی دلوائیں ورنہ خود مستعفی ہوجائیں۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ سب مل کر وعدہ کریں کہ کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا، اگر کوئی معاملہ ہوا تو سب سے پہلے گولی کھاؤں گا، ہمارے جذبات سے نہ کھیلو بھڑک گئے تو ایوانوں تک جاپہنچیں گے، اگر شہباز شریف اپنے ایک نوکر وزیر کو نہیں نکال سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے۔ تحریک لبیک کے امیر ڈاکٹر اشرف جلالی نے خطاب میں کہا کہ نواز،عمران اور زرداری سب انگریز کے نوکر چاکر ہیں، عوام بجلی گیس کے مسائل تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک تحریک جاری رہے گی جبکہ 4 جنوری کو لاہورداتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ کو نہیں مانتے جہاں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کی گئی، کلمے کی بنیاد پر بنائے گئے ملک میں ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں ہونے دیں گے، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو کروڑوں عوام دیوار بن جائیں گے، 31 دسمبر تک حکمران استعفے دے دیں، رانا ثنااللہ کے بیان پر نواز اور شہباز شریف کیوں خاموش ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, الدین, حمید, دے, سب, سیالوی, لیگ, مل, ن, نہیں, وعدہ, ووٹ, پاکستان, پیر, کر, کریں, کو, کوئی, کہ, گا
Sunday, 24 December 2017
سب مل کر وعدہ کریں کہ کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا: پیر حمید الدین سیالوی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment