https://goo.gl/m6eS6b
قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز بابراعظم نے صرف 26 گیندوں پر سنچری داغ دی۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 10 اوور پر مشتمل نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرین اور ریڈ ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
فنڈ رائزنگ کے لئے کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں بابراعظم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا اور شعیب ملک نے بھی ایک اوور میں 6 چھکے لگا کر شائقین کا جوش عروج پر پہنچا دیا۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریڈ ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 201 رنز بنائے جس کی خاص بات شعیب ملک کے ایک اوور میں 6 چھکے تھے، شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔
Shoaib Malik smashes 6 sixes in an over off the bowling of Babar Azam in the Shahid Afridi Foundation charity match in Faisalabad #Cricket pic.twitter.com/lV1b4s4cfY
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) December 24, 2017
جس کے جواب میں گرین ٹیم کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، بابراعظم نے 26 گیندوں پر 11 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جارح مزاج بلے باز نے 384.62 کی اوسط سے رنز بنائے اور صرف 2 گیندیں ضائع کیں۔
Babar Azam's excellent 100 off 26 balls at the Shahid Afridi Foundation match in Faisalabad #Cricket pic.twitter.com/dsKLLuyDE4
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) December 24, 2017
ہدف کے تعاقب میں بابراعظم کا ساتھ شاہد آفریدی نے دیا اور ایک گیند قبل وننگ شارٹ کھیل کر انہوں نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
خیال رہے کہ سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابراعظم اب تک 36 ایک روزہ میچز میں 58.60 کی اوسط سے ایک ہزار 758 رنز بناچکے ہیں جب کہ ان کے کیرئیر میں 7 سنچریاں اور 7 ہی نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment