https://goo.gl/TcqsF7
یروشلم : اسرائیل نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلسطین کے علاقے یونس خان میں پیش آیا جہاں فلسطینی امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف مظاہر کر رہے تھے کہ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسا دیں.
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جنہیں گولیاں لگنے اور آنسو گیس شیل کے باعث زخم آئے ہیں اور جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. بعد طاقت کے نشے میں بدمست غاصب اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیئے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہانے لگا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے اگلے ہی روز اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر بموں کی برسات کر دی جس سے اب تک 2فلسطینی شہید اور معصوم بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں شدید زخمی ہو چکے ہیں.
خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیے جانے کے فیصلے کو حمایت سمجھتے ہوئے اسرائیل فوج نے نہتے فلسطینیوں پر تشدد کا بازار مزید گرم کردیا ہے اور ریڈ کراس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 767 فلسطینیوں کو شدید زخمی اور 7 کو شہید کرچکی ہے.
Urdu Khabrain
2, Pakistan Terrorism News, Pakistani News, Terrorism Khabrain, Terrorism News, Terrorism Urdu News, Top Terrorism News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Terrorism News, اسرائیلی, درجنوں, دہشت گردی, زخمی, شہید, فائرنگ, فلسطینی, فوج, مظاہرین, پر, کی
Tuesday, 19 December 2017
اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 2 شہید درجنوں زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment