Tuesday, 19 December 2017

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

https://goo.gl/3Jjw9x
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ساتھ احتساب عدالت پہنچ گئے۔ یہ نواز شریف کی احتساب عدالت میں دسویں پیشی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نواز شریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے، بعد ازاں وہ اتوار کے روز وطن واپس پہنچے۔ احتساب عدالت میں آج نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز پر سماعت ہوگی جبکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایون فیلڈ رنفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے آج استغاثہ کے 2 گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, احتساب, اعظم, اور, اہم ترین, سابق, شریف, صفدر, عدالت, مریم, میں, نواز, وزیر, پیش, کیپٹن

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...