https://goo.gl/KaA9Dp
کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے افغانستان کی حدودمیں2میزائل فائرکیے اور متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
یاد رہے اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے نزدیک واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے، جن مین کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی بھی شامل تھا۔ اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے، حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔
Urdu Khabrain
2, Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, افرادہلاک, افغان, امریکی, اہم ترین, حملہ, سرحد, قریب, پاک, ڈرون, کے
Friday, 29 December 2017
پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment