https://goo.gl/uDNUCa
سردیوں کے موسم میں گرم تاثیر والی غذائیں کھانا ضروری ہیں تاکہ آپ صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکیں۔ آئیں آج کھانے میں مزیدار جنجر فش بنا کر اپنے دستر خوان کو جدت بخشیں۔
مچھلی: آدھا کلو، بغیر کانٹوں والی کیوبز میں کٹی ہوئی
دہی: آدھا کلو
ادرک: 225 گرام لمبائی میں کتری ہوئی
کالی مرچ پاوڈرـ 3 چائے کے چمچ
زیرہ: 1 چائے کا چمچ
اجینو موتو: آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیہ: آدھا کپ باریک کٹا ہوا
کوکنگ آئل: آدھا کپ
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک دیگچی میں دہی ڈال کر چولہے پر رکھ کر پکائیں۔
جب دہی کا آدھا پانی خشک ہو جائے تو اس میں مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر پکنے دیں۔
جب مچھلی گل جائے اور دہی کا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس میں نمک، زیرہ، اجینو موتو، کالی مرچ پاؤڈر اور آئل ڈال کر بھونیں، یہاں تک کہ تیل علیحده ہو جائے۔
پھر اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، ادرک اور آدھا کپ پانی ڈال کر پانچ منٹ تک دم پر رکھیں۔
مزیدار جنجر فش تیار ہے۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, آج, بنائیں, جنجر, فش, فوڈ, لذیذ, میں, کھانے
No comments:
Post a Comment