Tuesday, 12 December 2017

گھر سے آتی چیخیں، خاتون بھاگ کر اندر داخل ہوئی تو 3 آدمی اس کی نوجوان بیٹی کا ریپ کررہے تھے

https://goo.gl/NnkTsA
جنسی جرائم تو ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن جنسی درندوں کو ایسے عبرتناک انجام کا کم ہی سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ میں ایک نوجوان لڑکی کی عزت پر ہاتھ ڈالنے والے تین اوباشوں کو کرنا پڑگیا۔
ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں تین بدقماش مردوں نے گھر میں گھس کر ایک 27 سالہ لڑکی کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے شور مچادیا۔ غنڈوں نے لڑکی کو دبوچ لیا لیکن اسی دوران لڑکی کی والدہ اپنی بیٹی کی چیخ و پکار سن کر پہنچ گئی۔ اس کے ہاتھ میں بندوق تھی اور اس نے اپنی بیٹی کی عزت پر حملہ آور ہونے والوں کو دیکھتے ہی گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ اس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بدبخت موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

بدقسمتی سے پولیس نے خاتون کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی آف ساﺅتھ افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال تو خاتون کے خلاف قتل کے الزام کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے لیکن دوران تفتیش سامنے آنے والے حقائق سے مقدمے کی نوعیت بدل سکتی ہے۔ زخمی ہونے والے دو نوجوانوں پر جنسی زیادتی کے الزام کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بہادر خاتون کے علاقے کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اہل علاقہ نے اس کی ضمانت کیلئے رقم بھی جمع کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا مقدمہ مل کر لڑیں گے اور ہرگز اسے سزا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس نے جو کچھ بھی کیا اپنی بیٹی کی عزت بچانے کیلئے کیا۔
Urdu Khabrain
3, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Interesting News, World Interesting News, آتی, آدمی, اس, اندر, ایسا, بھاگ, بھی, بیٹی, تو, تھے, خاتون, خوابوں, داخل, ریپ, سوچ, سکتا, سے, عجیب و غریب, مردکبھی, میں, نوجوان, نہیں, نے, پھر, چیخیں, کا, کر, کررہے, کوئی, کہ, کی, کیا, گھر, ہوئی, ہوسکتا, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...