https://goo.gl/mXuXP2
کراچی کے لیاقت علی خان چوک میں کشیدگی، متحدہ لندن کے کارکنان کی یادگار شہداء جانے کی کوشش، پولیس نے پیچھے دھکیل دیا، 3 خواتین سمیت 10 افراد گرفتار۔
لیاقت علی خان چوک میں پولیس اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آئے۔ پولیس اہلکاروں کے لاٹھی چارج نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی یادگار شہداء جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 3 خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا جس کے بعد متحدہ لندن کی خواتین کارکنان مدنی مسجد کے قریب دریاں بچھا کر بیٹھ گئیں اور شہداء کیلئے تسبیحات اور قرآن خوانی شروع کر دی۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے متحدہ لندن والوں کے یادگارِ شہداء جانے کے اعلان پر ردعمل میں کہا تھا کہ پاکستان مخالف گروپ کو ایسا کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ لندن گروپ سے وابستگی رکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جانا چاہئے، ایم کیو ایم پاکستان قومی دھارے کی سیاست کر رہی ہے، اس لئے اس کو یادگارِ شہداء جانے کی اجازت دی تھی
اس سے قبل، آج صبح جب ایم کیو ایم لندن نے یادگارِ شہداء پر حاضری دینے کا اعلان کیا تو کراچی پولیس نے جناح گراؤنڈ کے اطراف تمام سڑکیں اور دکانیں بند کرا دیں۔ پولیس ایکشن کی وجہ سے علاقہ مکین آج صبح سے ہی محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ ادھر، چند گھنٹے قبل حیدر آباد کے پکا قلعہ چوک پر بھی ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکنان پہنچیں اور شہداء قبرستان جانے کی کوشش کی تاہم، پولیس نے کارکنوں کو شہداء قبرستان جانے سے روک دیا اور پکا قلعہ چوک سے ہٹا دیا۔
Urdu Khabrain
10, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, جانے, شہداء, لاٹھی, لندن, متحدہ, والوں, پاکستان, پولیس, چارج, کا, کوشش, کی, گرفتار, یادگار
Tuesday, 12 December 2017
متحدہ لندن والوں کی یادگار شہداء جانے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج، 10 گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment