https://goo.gl/Rt8avE
کراچی کا ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، کاشتکاروں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج، شیلنگ، پانی کی توپ کا استعمال اور پکڑ دھکڑ، کئی مظاہرین کو دھر لیا گیا۔
بلاول چورنگی پر ایکشن فلم چل گئی۔ انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر احتجاجی کاشتکاروں نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھیاں، ڈنڈے، مکے، گھونسے اور پتھر چل گئے۔ کاشت کاروں کے پتھراؤ پر پولیس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور سرد موسم میں مظاہرین کو دھو ڈالا۔
ایسا رخ اختیار کیا کہ پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ بوٹ بیسن منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ پولیس کا احتجاجوں پر قابو پانے کا یہی طریقہ ہے۔ ماضی میں بھی سندھ حکومت پہلے لوگوں کی ضروریات اور مطالبات پورے نہیں کرتی رہی، ان کے مسائل سے آنکھیں بند کئے رہی اور پھر جب وہ اپنے خلاف کسی بھی ظلم پر سراپا احتجاج بنے تو مظاہرین کی منزل خواہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ہو یا پریس کلب، بلاول ہاؤس ہو یا گورنر ہاؤس سندھ پولیس نے انہیں راستے ہی میں نہ صرف ہمیشہ روکا بلکہ شیلنگ اور واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا بھی نشانہ بنایا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بلاول, جانے, شیلنگ, متعدد, پاکستان, پولیس, کراچی, کسانوں, کوشش, کی, گرفتار, ہاؤس
Tuesday, 12 December 2017
کراچی: کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment