Sunday, 17 December 2017

سعودی عرب کی یمن میں بمباری، 39 افراد جاں بحق

https://goo.gl/UM7uCS
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے سعودی عرب کی تازہ کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔

یمنی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے صنعا میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے جبکہ نوے کے قریب افراد شدید زخمی ہیں۔ یمن کے اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔ یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے شعوب علاقے میں سات مرتبہ بمباری کی۔جن علاقوں میں بمباری کی گئی ہے وہ رہائشی علاقے ہیں اور اسی مقام پر ایک پولیس اسٹیشن بھی واقع ہے۔
یمن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے جہاں حملے کئے گئے اس پولیس اسٹیشن میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی بھی تھے سعودی عرب گذشتہ کئی سالوں نے یمنی عوام کی مختلف املاک کو نشانہ بنارہا ہے جسکی وجہ سے یمن میں سعودی عرب کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...