https://goo.gl/Tvp1pT
ریپبلکن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین جانسن نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے اُن پر کم عمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی رکن پارلیمنٹ کی خودکشی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب 57 سالہ ڈین جانسن نے ماؤنٹ واشنگٹن پُل کے نزدیک اپنی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی. امریکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کینٹکی کی نمائندگی کرنے والے ڈین جانسن کی لاش اُن کی گاڑی کے نزدیک ماؤنٹ واشنگٹن پُل کے نزدیک ملی جب کہ آلہ خودکشی بھی لاش کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں آج اُن کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاہم ابتدائی مشاہد ے سے خودکشی کرنے کی تصدیق ہوتی ہے. پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ وجہ خودکشی کے حوالےسے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اور عینی شاہدین کے قلم بند بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا. خیال رہے کہ رکن پارلیمنٹ جانسن کو کینٹکی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے اپنی بیٹی کی 17 سالہ دوست کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے کا سامنا تھا جس پر وہ شدید زہنی دباؤ میں تھے.
جنسی حملے کا واقعہ الزام 2012 میں سامنے آیا تھا اور اس الزام کے نتیجے میں کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہ نماؤں نے ڈین جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا تھا اور انہیں عوامی دباؤ کا بھی سامنا تھا. تاہم یاد رہے کہ ڈین جانسن نے جنسی ہراسیت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ محض مخالف جماعت ڈیمو کریٹس کی جانب سے اُن کی ساکھ بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہے. یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ڈین جانسن نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو بندر اور بندریا سے تشبیہ دی تھی اُن کے اس متنازعہ بیان نے ایک بڑا ہنگامہ برپا کردیا تھا.
Urdu Khabrain
Sunday, 17 December 2017
کم عمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، امریکی رکن پارلیمنٹ ڈین جانسن نے خود کشی کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment