https://goo.gl/dn2Yx9
امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین کے ڈبے ڈیوپونٹ کے مقام پر پٹڑی سے اترے اور ایک مصروف شاہراہ پر آگرے جو آئی فائیو موٹروے کے نام سے مشہور ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا، ان کے مطابق چار بوگیاں گری ہیں جس میں سے ایک مکمل طور پر الٹ گئی، حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ حادثہ امریکا کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی اور ایک مقام پر یہ آئی فائیو موٹروے کے متوازی چلتی ہے جہاں ڈیوپونٹ کے مقام پر یہ حادثہ رونما ہوا۔
ایک مسافر کرک کارنس کے مطابق ایک کنارے پر ٹرین دھماکے سے رکی اور بقیہ بوگیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے خوفناک دھماکے دار آواز سنی گئی، حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 19 December 2017
واشنگٹن میں ٹرین کو حادثہ، 6 افراد ہلاک اور 70 زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment