Saturday, 23 December 2017

شہزادہ طلال کو 6 ارب ڈالر کے بدلے رہائی کی پیش کش: امریکی اخبار کا انکشاف

https://goo.gl/QVKWxs
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔ 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ اخبار کے مطابق شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں، امریکی جریدے فورنر نے ان کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم میں گزشتہ ماہ 62 سالہ شہزادہ طلال سمیت کئی اہم شخصیات کو گرفتار کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...