https://goo.gl/x4PCfr
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوجی اہلکاروں اور شہریوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع میں پریس بریفنگ کے دوران پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع کے حالیہ دورے میں پاکستانی حکام سے بات چیت انتہائی مفید رہی اور انہوں نے وہاں مشترکہ مفادات کے تحت دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی بات کی جب کہ وزیردفاع کے دورہ پاکستان سے یہ بات واضح ہوئی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں سب سے زیادہ پاکستانی فوجیوں اور عام شہریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں لہذا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈینا وائٹ نے کہا کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا اور پورے خطے کے مفاد میں ہے لہذا ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر آگے بڑھنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 13 December 2017
امریکا کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment