Wednesday, 13 December 2017

سندھ پبلک سروس کمیشن کاغلطیوں بھرا پرچہ آؤٹ

https://goo.gl/YJ3uwP
حیدرآباد: سندھ کے محکمہ تعلیم سے افسوسناک خبر سامنے آ گئی۔ حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا سات دسمبر کو ہونے والا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا آؤٹ ہونے والا پرچہ معلومات عامہ پر مبنی ہے جو امتحان کے دن سے 4 روز قبل ہی شہرمیں گردش کرنے لگا۔



قبل از وقت پرچہ تو آؤٹ ہوا سو ہوا، سونے پر سہاگا یہ کہ اس لیول کا پرچہ غلطیوں سے بھرپور ہے۔ معلومات عامہ کے پرچے میں پہلی بڑی غلطی سال 2017 کے بجائے 2013 لکھا ہونا ہے۔

اس کے علاوہ لفظ کنکریٹ اور دو ممالک وینزویلا اور کمبوڈیا کی اسپیلنگز بھی غلط لکھی گئی ہیں۔



پاکستان میں جذام سے متاثرہ مریضوں کے لیے زندگی وقف کردینے والی محسن انسانیت ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام کی اسپیلنگ بھی غلط لکھی گئی ہے۔

اسپیلنگ کے علاوہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے پرچے میں گرامر کی بھی غلطیاں کی گئی ہیں۔

Urdu Khabrain
Education Khabrain, Education News, Pakistan Education News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Education News, سوشل میڈیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...