Tuesday, 26 December 2017

ڈاکٹرادیب رضوی سینے میں انفیکشن کے باعث علیل ہوگئے

https://goo.gl/xDcFYW
ملک میں اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹرادیب رضوی سینے میں انفیکشن کے باعث علیل ہوگئے ہیں۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ادیب رضوی کو زُکام اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا۔ ادیب رضوی کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے پر ادارہ عوام کا مشکور ہے، ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، انتہائی نگداشت وارڈ میں 3 دن گزارنے کے بعد ادیب رضوی کو کمرے میں منتقل کیاجارہا ہے اور چند روز تک گھر بھی منتقل کیاجانا متوقع ہے۔ واضح رہے کہ معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی عمر 79 سال ہےاوروہ سندھ اسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ہیں۔
یہ ادارہ اعضاء کی مفت پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہےاور ہر سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...