https://goo.gl/FdYJY5
پاکستانی ہیرو فواد خان ویسے تو بولی وڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے پہلے ہی گاڑ چکے ہیں، تاہم اب لگ بھگ 2 سال بعد انہیں ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ فواد خان نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی ڈ فلم ’خوبصورت‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد ان کی ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوئی۔
فواد خان کی تیسری بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ تھی، جو 2016 میں ریلیز ہوئی، 2017 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، اور انہیں بولی وڈ میں کوئی فلم نہ ملی، تاہم سال بھر بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے رہے۔
اب خبر ہے کہ فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق فلم پروڈیوسر اور لکھاری پنکج ڈوبے اپنی کتاب ’ لو کری‘ پر فلم بنانے جا رہے ہیں، جس میں تین مختلف ممالک کے نوجوانوں کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔ پنکج ڈوبے کے مطابق وہ فلم میں ہندوستانی، پاکستانی اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں کی زندگی اور ان کی جانب سے اپنے اپنے ممالک کے کلچر اور تہذیب سے پیار کو دکھائیں گے۔ ان کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے لکھنے کا کام شروع کردیا گیا، جب کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس فلم میں فواد خان اور سشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا جائے۔ پنکج ڈوبے نے ابھی فلم کی کاسٹ کی تصدیق نہیں کی، تاہم انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہی اداکار فلم کی کاسٹ کے لیے بہتر ہوں گے۔
خیال رہے کہ فواد خان اور عالیہ بھٹ کپور اینڈ سنز میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جب کہ خوبصورت میں ان کے ساتھ سونم کپور نے کام کیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اور کون سے اداکار شامل ہوں گے، اور نہ ہی فلم کو ریلیز کیے جانے کے حوالےسے کچھ کہا گیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کو 2018 کے آخر یا پھر 2019 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Tuesday, 26 December 2017
فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment