https://goo.gl/cKjMSJ
امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا ہے۔ متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاپورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنےسےہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
وائٹ پاؤس کی پریس سیکرٹری سرہ ہوکابی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بریف کیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 12 December 2017
نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا، متعدد افراد زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment