Tuesday, 12 December 2017

پاکستان کی وجہ سے بھارت کا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار

https://goo.gl/8DEJAS

بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا۔
بی سی سی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے، بھارت نے اپنے اس فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا، کونسل کا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو ہونا ہے، سیکرٹری بی سی سی آئی امیتابھ چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ 4 سال تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز ہمارے شیڈول میں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، 2014 میں بھارت نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان کے ساتھ 8 سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں سے ایک سیریز بھی نہیں کھیلی جا سکی اسی وجہ سے پی سی بی نے آئی سی سی تنازعہ کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے ، بورڈ باہمی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہونے پر نقصان کا ازالہ چاہتا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...