https://goo.gl/2F5ndi
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پاکستان ٹیم کیلئے چیلنجز سے بھرپور ہوگا تاہم امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل پیش کرتی ہے لیکن پاکستان ٹیم کی محدود اوورز میں حالیہ کارکردگی اچھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اظہر علی نے کہا کہ وہ بحالی نو کے عمل سے گزرنے کے بعد کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور پرامید ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ وہ میچ کی صورتحال کے حساب سے اسٹروکس کھیلتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بار اونچے شاٹس کھیلے جائیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں اظہر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم تین روزہ مختصر کیمپ کے بعد 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔
Urdu Khabrain
Monday, 25 December 2017
اظہر علی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے پر امید
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment