Monday, 25 December 2017

انسٹاگرام کا لائیو ویڈیو سے متعلق نیا فیچر متعارف

https://goo.gl/kv1SKZ
سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت اب لائیو ویڈیو چیٹ کو منتخب صارف تک بھیجا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو سماجی رابطے کی فوٹو ویب سائٹ کا اعزاز حاصل ہے تاہم صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انتظامیہ نے انسٹاگرام میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جس کے تحت اب صارف نہ صرف لائیو ویڈیو چیٹ کرسکیں گے بلکہ اس کو مخصوص دوستوں اور دیگر گروپس میں بھی شیئر کرسکیں گے۔

لائیو ویڈیو چیٹ شروع ہوتے ہی اوپر ڈائریکٹ آئیکون کا آپشن نمودار ہوگا جس پر کلک کرکے منتخب لوگوں کو یہ ویڈیو بھیجی جاسکے گی، جس صارف کو ٹیگ کیا جائے گا اُس کے پاس یہ ویڈیوانباکس پیغام کی صورت میں جائے گی جسے وہ بعد میں آسانی سے دیکھ سکے گا۔ علاوہ ازیں ایک اور فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت صارف ویڈیو دیکھنے کے لیے مخصوص لوگوں کا انتخاب کرسکے گا اور اُن کے علاوہ اس ویڈیو کو کوئی دوسرا نہیں دیکھ سکے گا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو چیٹ کا فیچر گزشتہ برس نومبر میں متعارف کروایا گیا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا، اس فیچر کے تحت صارف کی لائیو ویڈیو ٹائم لائن پر خود شیئر ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ اسے ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انسٹاگرام, سائنس و ٹیکنالوجی, سے, فیچر, لائیو, متعارف, متعلق, نیا, ویڈیو, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...