https://goo.gl/RJ1UbU
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس کا جواب جمع کروایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کے ڈائریکٹرفاریہ بگٹی میں جواب جمع کروایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی 12 دسمبر کو عالمی عدالتِ انصاف میں ہونے والی سماعت میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، دورانِ تفتیش بھارتی جاسوس نے انکشاف کیا تھا کہ اُس نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے بلوچستان اور کراچی میں کئی لوگوں سے رابطے کیے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کروائیں۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا جہاں اُسے پھانسی کی سزا سنائی گئی، آرمی چیف آف اسٹاف نے کلبھوشن کی پھانسی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ بھارتی جاسوس نے دورانِ حراست اپنے گھناؤنے جرائم کا اعتراف کیا جس کی ویڈیوز جاری کی گئیں، پاکستان کی فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد بھارت نے اپنے جاسوس کو بچانے کے لیے 10 مئی کو عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو پابند کیا تھا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی کا اختیار دے اور عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ پاکستان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ بھارتی دہشت گرد نے متعدد کارروائیوں کا خود اعتراف کیا لہذا ایسے شخص کو کسی قسم کی رسائی نہیں دی جاسکتی۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی تھی جسے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسترد کردیا تھا ساتھ ہی آئی ایس پی آر نے کلبھوشن کے اعترافی بیان کی دوسری ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ کلبھوشن نے دوسرے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ میں بھارتی بحریہ میں کمیشنڈ آفیسر ہوں، میری عرفیت حسین مبارک پٹیل ہے، میں ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار میں رہ رہا اور وہاں کامنڈا ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے کاروبار کیا۔
یادیو نے بتایا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس بات کو محسوس کرلیا تھا کہ سال 2014ء میں نریندری مودی کی حکومت ہوگی اس لیے میری خدمات ہندوستان کے خفیہ ادارے را کے سپرد کردی گئیں تھیں
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, آج, انصاف, اہم ترین, جمع, جواب, عالمی, عدالت, میں, پاکستان, کرائے, کلبھوشن, کیس, گا
Friday, 15 December 2017
کلبھوشن کیس: پاکستان آج عالمی عدالتِ انصاف میں جواب جمع کرائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment