Friday, 15 December 2017

میرا ایک بار پھر ماہرہ کی مقبولیت سے پریشان

https://goo.gl/Lfap7e
لالی وڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تمام لوگوں سے ماہرہ کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میرا اسکینڈل کوئین کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور انہیں خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنی گلابی انگریزی اور متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔
میرا ساتھی فنکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت سے پریشان ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ کی تشہیر کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے تازہ ترین ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ میرا نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔ میرا کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے یہ پیشہ وارانہ حسد ہے یا پھر انہیں ہمسفر سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے، اس سے وہ خود ہی پردہ اٹھا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشہ برس بھی میرا نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...