Friday, 15 December 2017

جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو دائیں بائیں بٹھا دوں گا: طاہرالقادری

https://goo.gl/ppCnLP
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو اپنے دائیں بائیں بٹھا دوں گا۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کا وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتے نظر نہیں آرہا لیکن شریف خاندان سے قدرت گریٹر انتقام لے رہی ہے کیوں کہ باقر نجفی رپورٹ کے ہر صفے پر لکھا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ قاتل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو اپنے دائیں بائیں بٹھا دوں گا یہ صرف سیاسی بیانات تک نہیں قدم سےقدم ملاکر چلتے دکھا دوں گا۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا آپشن ہے کہ کب فیصلہ کن تحریک چلائیں لیکن کارکنان انتظار میں رہیں، عوامی احتجاج کا اعلان کروں گا جو تاریخی بھی ہوگا اور فیصلہ کن بھی اور اس احتجاج میں جماعت اسلامی ،ق لیگ اور دوسری جماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آصف, اورعمران, بائیں, بٹھا, جب, خان, دائیں, دوں, زرداری, طاہرالقادری, پاکستان, چاہوں, کو, گا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...