https://goo.gl/pJtdK1
ہیوسٹن: ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ والدین کی لڑائی بچوں کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے، عام زندگی میں اولاد پر ہونے والے تشدد کی وجہ سے بچوں کی ازدواجی زندگی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق والدین آپسی تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے اولاد پر بات بے بات سختی کرتے نظر آتے ہیں، کچھ بچے تعلیم میں کمزور ہوتے ہیں تو والدین رزلٹ آنے پر انہیں مار پیٹ کا نشانہ بھی بناتے ہیں علاوہ ازیں کچھ میاں بیوی کی لڑائی کے بعد والدین نجی زندگی میں کچھ چھوٹی باتوں پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے اس حوالے سے تحقیق کی جس کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’جو والدین آپسی لڑائی کی وجہ سے اولاد پر بے جا سختی اور تشدد کرتے ہیں یہ انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے بچوں کی ازدواجی زندگی کو متاثر ہوسکتی ہے‘۔
ماہرین نے 19 سے 20 سال کی عمر کے اُن نوجوانوں پر تحقیق کی جنہیں والدین نے آپس کی لڑائی کے بعد بچپن میں تشدد یا سختی کا سامنا کرنا پڑا۔ محققین کا کہنا ہے کہ تمام 800 افراد بے جا مار پیٹ اور تشدد کی وجہ سے غصے اور جنجھلاہٹ کا شکار ہوئے اور یہ عادت اُن کی زندگی کا حصہ بن گئی جس کی وجہ سے اُن کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ زندگی بہت بری طرح سے متاثر ہوئی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ والدین کی بے جا سختیوں کا سامنا کرنے والے افراد میں عدم برداشت کا عنصر پیدا ہوا جس کی وجہ سے وہ ہر وقت غصے کی حالت میں رہے اور اس وجہ سے اُن کی ازدواجی زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ ماہرین نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کی سزا بچوں کو نہ دیں اور انہیں بیلٹ یا کسی اور چیز سے مارنے سے گریز کریں تاکہ اُن کی دماغی صلاحیت متاثر نہ ہو۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اولاد کے ساتھ دوستانہ ماحول اور نرم مزاجی اُن کی صلاحیتوں اور مثبت سوچ کو دوام دیتی ہے لہذا والدین بچوں کے سامنے آپسی لڑائیاں کرنے سے گریز کریں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, بچوں, تحقیق, خطرناک, صحت, لڑائی, لیے, مستقبل, والدین, کی, کے, ہے
Sunday, 31 December 2017
والدین کی لڑائی بچوں کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے، تحقیق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment