https://goo.gl/64G1yB
دنیا سے جانے والے کبھی لوٹ کر نہیں آتے، لیکن اگر کسی کو غلطی سے مردہ قرار دے دیا جائے تو اسے پورا حق حاصل ہے کہ وہ موقع ملتے ہیں پھر سے ’زندہ‘ ہو جائے، جیسا کہ اس برطانوی شہری نے کیا۔ اسے ڈاکٹروں نے تو مردہ قرار دے دیا تھا لیکن اس کی بیوی یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھی۔ شوہر کے ’مرنے‘ کے ایک گھنٹے بعد اس خاتون نے شور مچادیا کہ اس کے شوہر کو بچانے کی ایک اور کوشش کی جائے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں نے کوشش کی اور وہ کامیاب بھی ہوگئی۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ کرس ہکی کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس کی اہلیہ سیو ڈیوس کو بتا دیا تھا کہ اس کے شوہر کی موت واقع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سیو کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش ہونی چاہئیے۔اس نے چند دن پہلے دل کے دورے کا شکار بننے والی مریضوں کیلئے ایمرجنسی ’سی پی آر‘ مدد کے بارے میں پڑھا تھا اور وہ ڈاکٹروں سے کہہ رہی تھی اس کے شوہر کی سی پی آر کریں تا کہ اس کا دل پھر سے کام شروع کر دے۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سی پی آر کی کوشش بھی کر کے دیکھ لی ہے لیکن اس کے شوہر کی جان نہیں بچ سکی۔ جب سیو کے شوہر کو مردہ قرار دئیے ہوئے 68 منٹ گزرچکے تھے تو اس نے شور برپا کر دیا کہ اس کے شوہر کی سی پی آر فوراً کی جائے۔ اس کے ہنگامے پر ڈاکٹروں نے ایک بار پھر کوشش شروع کردی اور اس وقت انہیں بھی حیرانی کا جھٹکا لگا جب کرس کے جسم میں زندگی کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے اور کچھ دیر بعد وہ پوری طرح ہوش میں آگیا۔
مردہ قرار دئیے جانے کے بعد پھر سے زندگی کی جانب لوٹنے والے کرس کا کہنا تھا ’’میری زندگی بظاہر تو ڈاکٹروں نے بچائی لیکن اصل میں یہ میری بیوی تھی جس کی وجہ سے آج میں زندہ ہوں۔ اگر وہ بار بار میری سی پی آر کیلئے اصرار نہ کرتی تو اس وقت میں قبر میں ہوتا۔ میرے لئے ممکن ہی نہیں ہے کہ کبھی اس کی محبت کا احسان چکا سکوں۔‘‘
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Interesting News, World Interesting News, آدمی, آگیا, آیا, اس, ایسا, ایک, بعد, بیگم, دنیا, عجیب و غریب, لوٹ, مردہ, موت, میں, ناقابل, نے, واقعہ, پیش, ڈالا, کام, کر, کہ, کی, گھنٹے, یقین
Sunday, 31 December 2017
آدمی کی موت، ایک گھنٹے بعد اس کی بیگم نے ایسا کام کر ڈالا کہ مردہ دنیا میں لوٹ آیا، ناقابل یقین واقعہ پیش آگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment