https://goo.gl/S3WGtE
سوزوکی نے اپنی تھرڈ جنریشن سوئفٹ سپورٹس کو متعارف کرا دیا ہے ۔ جرمنی میں ہونے والے فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کے اس اسپورٹس ورژن کو متعارف کرایا ۔ پہلی بار اس گاڑی کو ایک ٹربو چارج فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.4 لیٹر 138 ہارس پاور کے ساتھ ہے ۔اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کی طرح اس کے سپورٹس ماڈل کو بھی ڈرامائی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
اس کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ سٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی ۔ گاڑی میں نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سکس اسپیڈ مینوئل گیئر بکس سابقہ ماڈل کی طرح ہیں، تاہم کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نئے ماڈل میں پہلے سے بہتر سسپنشن صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہائی اسپیڈ اسٹیبلیٹی اور رائیڈ کا تجربہ فراہم کرے گا ۔
کمپنی نے 4.2 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا جبکہ نئی ڈرائیور اسسٹ ٹیکنالوجی، فارورڈ ڈیٹیکشن سسٹم جس میں تاریکی میں ایک مونو کلر کیمرہ اور لیزر سنسر کام کرتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی سے ڈرائیور کے لیے گہری تاریکی یا دھند میں تصویری اور آڈیو وارننگ دی جاتی ہے اور اس کے بعد خودکار طور پر ایمرجنسی بریک لگ جاتے ہیں ۔ اس بار گاڑی کا وزن بھی 970 کلو گرام ہے اور یہ سابقہ سوئفٹ اسپورٹس سے 80 کلو کم وزنی ہے ۔
سوزوکی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے تاہم اگر پاکستان میں آئی تو قیمت کا تعین ٹیکسز اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے رواں سال مارچ میں سٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا ۔ 1328 سی سی کی یہ آٹو میٹک گاڑی پاکستان میں 13.8 لاکھ سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی, سوئفٹ, سوزوکی, سپورٹس, مارکیٹ, میں, نئی, پیش, کردی, کی, گئی
Saturday, 16 December 2017
سوزوکی کی نئی سوئفٹ سپورٹس مارکیٹ میں پیش کردی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment