Saturday, 16 December 2017

بلاول بھٹو کی تخت رائیونڈ اور لیگی رہنماوں پر کڑی تنقید

https://goo.gl/WAARRX
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایوان کی بے توقیری کی جب کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری کے ذمہ بھی نوازشریف ہیں
ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نوازشریف کو جس ایوان نے طاقت دی، انہوں نے اس کی بے توقیری کی، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو ریمورٹ کنٹرول سے چلانے اور جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی،آج اگر جمہوریت اور پالیمنٹ کمزرو ہے تو اس کے ذمہ نواشر یف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کا نظریہ ہے کیا، یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کی قسم آپ نے ضیاء الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر کھائی تھی،کیا یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کے تحت آپ نے بے نظیر کی حکومت گرانے کی کوشش کی تھی۔ چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ ان کے تمام گناہوں کا بوجھ نوازشریف نہیں اٹھا لیا ہے لیکن شہباز شریف سن لیں کہ ملتان میٹرو میں ہونے والی کرپشن، ماڈل ٹاون میں 14افراد کی شہادت ،جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکھیں اور دہشت گردی اور جہادی سیاست کو ترک کریں،بیرونی اثاثے واپس لانے کا کہنے والے عمران خان خود بیرونی اثاثے رکھنے والوں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں یہ میر ا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اور, بلاول, بھٹو, تخت, تنقید, رائیونڈ, رہنماوں, لیگی, پاکستان, پر, کڑی, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...