https://goo.gl/iyDqxM
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہید سپاہی بشارت حسین کو فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہید سپاہی بشارت حسین کا جسد خاکی گلگت پہنچایا گیا ، جہاں آبائی علاقے میں سپاہی بشارت حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دوسری جانب پاک دھرتی کی عظمت اور حرمت پر قربان ہونے والے سپاہی بشارت شہید کے والد کے حوصلے بلند ہیں، انکا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ ایوب اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی، جس کے بعد کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بشارت, تدفین, حسین, سپاہی, شہید, میں, پاکستان, کی, گلگت
Thursday, 14 December 2017
گلگت میں شہید سپاہی بشارت حسین کی تدفین
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment