https://goo.gl/mJWEH7
ریاض : بلدیاتی حکومت مدینہ منورہ نے خواتین کی خود مختار شہری کونسل کے قیام کا اعلان کریا ہے جو صرف خواتین کے لیے مختص ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ مدینہ منورہ نے یہ قدم ویژن 2030 کے بااختیار خواتین کے ہدف کے حصول کے لیے اُٹھایا گیا جو کہ قومی تبدیلی کے پروگرام 2020 کا بھی حصہ ہے۔
اس کونسل کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو ٹریفک لائسنس اورعمارتوں کے اجازت نامے، خواتین کی سرگرمیوں کے لیے نگرانی اور خواتین کو درکار دوسری کوئی بھی خدمات مہیا کرنے جیسے اقدامات کی ذمہ داری خاتون کونسل کے سپرد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مدینہ ریجن کے سیکرٹری محمد العامری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین پر مشتمل اس کونسل کے قیام کی تجویز ان کی استعداد اور مسابقت کی صلاحیت کے پیش نظر رکھی گئی تھی جو سہولت کار، پیدا وار میں اضافے، رفتار اور استعداد کو بڑھانے کے لیے پُل کا کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی امور کے وزیر عبد اللطیف بن عبدالملک الشیخ نے خواتین پر مشتمل بلدیاتی کونسل کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جس کا دائرہ کار دیگر بڑے صوبوں تک پھیلایا جائے گا اور وہاں بھی اسی طرز کی کونسل تشکیل دی جائے گی۔
سعودی عرب وژن 2030 کے تحت اپنی قدیم روایات کے برخلاف ایسے انقلابی اقدام اُٹھا رہا ہے جس سے ایک روشن خیال اور جدید سعودیہ عرب کا تاثر ابھر کر سامنے آرہا ہے اور بالخصوص خواتین کو سماج کا مفید حصہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, بلدیاتی, خواتین, قیام, مدینہ, مشتمل, منورہ, میں, پر, پہلی, کا, کونسل
Tuesday, 12 December 2017
مدینہ منورہ میں خواتین پر مشتمل پہلی بلدیاتی کونسل کا قیام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment