Tuesday, 12 December 2017

میٹھی چھری سے وار کرنے والے مطلبی لوگوں کو پہچانیں

https://goo.gl/nHcKtn
دنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص خوش مزاجی اور اپنائیت سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یا تو وہ فطرتاً واقعی اچھا انسان ہوتا ہے یا پھر اپنے فائدے کے لیے مخصوص لوگوں سے خوش خلقی کا مظاہر کرتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے جبکہ مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ تو آئیں پھر آج ایسے ہی اصلی اور نقلی مزاج رکھنے والے افراد کی چند خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ آپ اپنے ارد گرد موجود میٹھی چھری سے وار کرنے والے افراد کو پہچان سکیں۔

فطرتاً اچھے افراد کسی کے عہدے، حیثیت یا عمر سے قطع نظر سب کی عزت کرتے ہیں۔مطلبی افراد صرف ایسے لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو طاقت ور اور دولت مند ہوں اور ان سے کوئی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہو۔

پرخلوص لوگ دیگر افراد کی توجہ نہیں چاہتے۔ ظاہری طور پر اچھے بننے والے لیکن اندر سے برے افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہیں۔

اچھے انسان کبھی بھی خود کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرتے۔ اس کے برعکس جھوٹے اور دوغلے لوگ ہر وقت نمود نمائش کے عادی ہوتے ہیں اور اپنی خود ساختہ دولت اور شہرت کے قصے سناتے رہتے ہیں۔

سچے انسان وہی وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ پورا کر سکیں اور پھر انہیں پورا کر کے دکھاتے ہیں۔ خود غرض افراد اپنے مطلب کے لیے وعدے تو کرلیتے ہیں لیکن جب دیکھتے کہ انہیں اس کام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا تو وہ ان وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔

سچ بولنے والے افراد اکثر اچھی چیزوں اور افراد کی تعریف کرتے ہیں۔ فطرتاً برے لوگ ہر چیز پر تنقید کرنے کو اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہیں۔

اچھے افراد عموماً ہر شخص کی مدد کرتے ہیں یا نہ کرسکیں تو نرمی سے معذرت کر لیتے ہیں۔ برے افراد صرف ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن سے وہ جواب میں کوئی فائدہ حاصل کرسکتے ہوں۔

آپ کا شمار کن افراد میں ہوتا ہے؟
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, سے, لائف-اسٹائل, لوگوں, مطلبی, میٹھی, وار, والے, پہچانیں, چھری, کرنے, کو

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...