Tuesday, 12 December 2017

نیو جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز کی الاٹمنٹ کیلئے وکلاء کا درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

https://goo.gl/36S4bB
ملتان (خبر نگار خصو صی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
سے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبروں کی پہلی منزل پرالاٹمنٹ کے لئے ہونے والی قرعہ اندازی کیلئے ساڑھے آٹھ سو درخواستیں وصول کرنے کے بعدمزیددرخواستیں وصول کرنے سے انکارپر رہ جانے والے نوجوان وکلاء نے تاریخ میں توسیع کرنے اوردرخواستیں وصول کرنے کامطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزبار کے جنرل سیکرٹری اورلائبریری سیکرٹری اور نے مقررہ آخری روز میں 5000روپے فیس کے ساتھ درخواستیں وصول کیں اورساڑھے آٹھ سوکے قریب درخواستیں وصول کی گئیں لیکن اس موقع پر موجود باقی وکلاء سے درخواستیں وصول کرنے سے معذرت کرلی گئی جس پر نوجوان وکلاء میں مایوسی اورغصے کی کیفیت پیداہوگئی او روکلاء تکرارکرتے رہے جبکہ وکلاء نے قرعہ اندزی ہونے کی وجہ سے تمام درخواستیں وصول کرکے قرعہ اندازی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں بارعہدیداروں کے مطابق پہلی منزل پر چیمبروں کی تعدادکے مطابق درخواستیں وصول کی گئیں ہیں اورزائددرخواستیں وصول نہیں کی جاسکتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, الاٹمنٹ, تاریخ, توسیع, جمع, جوڈیشل, درخواستیں, مطالبہ, میں, نیو, وکلاء, چیمبرز, کا, کرانے, کمپلیکس, کی, کیلئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...