https://goo.gl/sjpDS8
انڈیا کی ریاست ہریانہ میں پولیس ایک چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں کئی افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس بچی کی لاش اتوار کو اس کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی۔
اس بچی کی لاش اتوار کو اس کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی جہاں سے مبینہ طور پر اسے آٹھ دسمبر کی رات اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کے جسم پر شدید زخموں کے بھی نشان ہیں ۔ کئی افراد اس کا موازنہ 2012 میں دہلی میں ہونے والے بس ریپ واقعے سے کررہے ہیں جس نے پورے ملک کو دہلا کے رکھ دیا تھا اور اس واقعے پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ دیکھا گیا تھا۔ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ انھیں انصاف چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ' 24 گھنٹے ہوگئے ہیں اور ابھی تک پولیس نے کسی کو نہیں پکڑا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے ان کے شوہر کے تین رشتے داروں کو زیرِ حراست لیا ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
ضلعی سطح کےسیاسی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں سمیت مقامی افراد نے اس گاؤں میں جمع ہو کر واقعے کےخلاف احتجاج کیا ہے۔ اس واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے عوامی دباؤ بڑھنے کے بعد حکومت نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ بچی کے خاندان نے وفاقی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔ مقتول بچی کے والد ردی کاغذ چنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس رات ان کی بیٹی اغوا ہوئی وہ کام پہ گھر سے باہر تھے۔ اگلی صبح جب ان کی بیوی جاگیں تو انھیں احساس ہوا کہ ان کی بیٹیوں میں سے ایک غائب ہے۔
اس جوڑے کے تین اور بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ یہ خاندان ہریانہ ٹاؤن میں ایک پلاٹ پہ دیگر چار خاندانوں کے ساتھ رہتا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ اس بچی کو ریپ اور قتل کرنے والے افراد کسی قریبی کچی آبادی سے ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر خاندان نے قاتلوں کی گرفتاری تک اس کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد اس بچی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ انھوں نے ذمہ داران کی گرفتاری کےلیے پولیس کو بدھ کی صبح 11 بجے تک کا وقت دیا ہے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں مزید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
ادھر انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں بھی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نو عمر کینسر کی مریضہ کا مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا گیا ہے تاہم اس میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ دو افراد نے اسے اغوا کرکے ریپ کیا اور جب وہ مدد کے لیے پڑوسی کے پاس پہنچی تو اس نے بھی اس کا ریپ کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 12 December 2017
انڈیا میں لڑکی کو گھر سے اٹھا کر ریپ اور قتل کر دیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment