https://goo.gl/FA6Xjy
ویسٹ انڈیز اور رنگپور رائیڈرز کے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے 20 ویں ٹی ٹونٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں 18 چھکے لگا بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
منگل کو ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں گیل ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے اور انہوں نے حریف باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ گیل نے 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے۔یہ ان کی بی پی ایل میں پانچویں سنچری ہے، انہوں نے رواں لیگ میں دو سنچریاں اسکور کیں جبکہ گیل نے 20 ویں ٹی ٹونٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ہزار ٹی20 رنز مکمل کر کے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پا لیا لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے اس شاندار اننگز کے دوران 18 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس سے قبل اننگز میں زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی انہی کے پاس تھا۔ انہوں نے 2013ء میں آئی پی ایل میں واریرز کے خلاف میچ میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ گیل نے بی پی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے چند دن قبل ہی کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی تاہم اب انہوں نے 146 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ ان کی دوسری بہترین ٹی20 اننگز ہے، ٹی20 میں 175 ان کا بہترین اسکور ہے۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 12 December 2017
گیل کی طوفانی سنچری، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment