Sunday, 17 December 2017

عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا موسیٰ گیلانی پر الزام

https://goo.gl/N5MJ68
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قافلے پر پتوکی میں فائرنگ ہوئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحریک انصاف نے فائرنگ کا ذمہ دارسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے، ان کے قافلے میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔
عمران خان کا قافلہ جب لاہور کے راستے سے گزرا تو اس پر فائرنگ کی گئی، تاہم پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی گاڑی اس قافلے میں پیچھے تھے جو فائرنگ کی ذد میں آگئی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔
پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کے محافظوں نے کی۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اے ایف ایف 148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے۔ فائرنگ کرنے والے گارڈز ایم این سی 1111 نمبر کی گاڑی میں سوار تھے۔ ترجمان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
علی موسیٰ گیلانی کا ردعمل. واقعے پر اپنے ردعمل میں علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پتوکی کے نزدیک 5 تیز رفتار گاڑیوں نے اوور ٹیک کیا۔ آخری گاڑی نے میری گاڑی کو ہٹ کیا جس سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ گاڑی والوں کی میرے گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی لیکن ہم نے کوئی فائرنگ نہیں کی۔ 15 پر کال کرنے پر پتہ چلا کہ عمران خان کا قافلہ جا رہا تھا۔ فائرنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی نے خود پر حملے کا الزام بھی لگا دیا، کہتے ہیں حملہ کس نے کیا آج رات ساڑھے بارہ بجے لاہور میں پریس کانفرنس کر کے حقائق سامنے لاؤں گا.
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آئی, الزام, خان, عمران, فائرنگ, قافلے, موسی, ٹی, پاکستان, پر, پی, کا, کے, گیلانی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...