https://goo.gl/v85uNw
میانمار میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دو نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لایا گیا ہے جہاں مقامی عدالت نے انہیں خفیہ معلومات سے متعلق (سیکریسی) قانون کے تحت پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔
میانمار کی شہریت رکھنے والے 31 سالہ وا لون اور 27 سالہ کیاؤ سو او عالمی خبر رساں ادارے کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے فوجی کریک ڈاؤن پر رپورٹنگ کر رہے تھے جنہیں یانگون میں ایک پولیس کی جانب سے عشائیے میں بلا کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ان صحافیوں پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیا جانا اب بھی باقی ہے تاہم دونوں افراد کو ڈراکونیئن کولونیئل ایرا کے آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت راکھائن ریاست کے خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ راکھائن ریاست کا معاملہ میانمار کے لیے انتہائی حساس ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں نسل کشی جاری ہے اور تقریباً 6 لاکھ 55 ہزار کے قریب روہنگیا مسلمان رواں سال اگست کے مہینے سے ان کے خلاف جاری فوجی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہجرت کرنے اور بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
میانمار نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور متنازع علاقوں میں میڈیا اور اقوام متحدہ کی رسائی پر انتہائی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ میانمار حکام نے رائٹرز کے صحافیوں کی رہائی اور ان کے قید کیے جانے کے مقام پر اپنی رائے دینے سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے بدھ کے روز دونوں صحافی پہلی مرتبہ یانگون کے علاقے میں عدالت پیں پیشی کی وجہ سے عوام کے سامنے آئے تھے جہاں ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے پر انہیں ان افراد سے کسی قسم کے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ عدالت میں وا لوں کا کہنا تھا کہ 'انہوں نے مجھ سے برا سلوک نہیں کیا ہے' جبکہ کیاؤ سو او نے دیگر صحافیوں کو ان کے بیان پر رپورٹ کرنے میں احتیاط برتنے کا کہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'صحافیوں کو بتایا جائے کہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ بہت خطرناک ہے اور ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے'۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Friday, 29 December 2017
میانمار: ’لاپتہ‘ صحافیوں کے ریمانڈ میں توسیع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment