https://goo.gl/7xQAFw
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم کے موجودہ ذخائر، مقامی ریفائنریز کی استعداد اور استعمال پر غور کیا گیا۔
جائزہ اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مستقبل میں فرنس آئل کی درآمد، توانائی کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی فعالیت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آئل, بزنس, درآمد, فرنس, فیصلہ, محدود, کا, کرنے, کو, کی
No comments:
Post a Comment