Monday, 25 December 2017

یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے پر ووٹنگ آج ہوگی

https://goo.gl/tQeti7
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے معاملے پر اقوام متحدہ میں آج ووٹنگ ہوگی۔اپنے خلاف قرارداد کو ناکام بنانے کے لیے امریکا کھلم کھلا دھمکیوں پر اتر آیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن کے خلاف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردی جائے گی۔

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج ووٹنگ ہوگی۔ امریکی صدر نے واشنگٹن کیخلاف ووٹ دینے والوں کو دھمکی دے دی کہ امریکا کےخلاف ووٹ دینے کے خواہشمند شوق پورا کرلیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکا کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد بند کردیں گے۔ اربوں ڈالر ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ صدرٹرمپ کا کہنا تھا امریکا کو مخالفت میں ووٹ آنے کی پروا نہیں، لیکن تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ٹوئٹرپردھمکی دی تھی امریکا کے خلاف  وٹ دینے والے ہر ملک کا نام صدرٹرمپ کو بتایا جائے گا اور امریکا ایک ایک ووٹ کا حساب رکھے گا۔

سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اُٹھا یا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے جگہ جگہ جاری ہیں۔۔مظاہرین عرب ممالک سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Urdu Khabrain
News, Pakistan World News, Pakistani News, Samaa, Top World News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آج, اسرائیلی, انٹرنیشنل, بنانے, دارالحکومت, ووٹنگ, پر, کو, ہوگی, یروشلم

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...