Saturday, 23 December 2017

فلسطین نے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلہ کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ

https://goo.gl/LC84yb
فلسطین نے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلہ کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کو اب اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئے ادھر ترکی نے بھی امریکا سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

فلسطین کی جانب سے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ادھر تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے کہا گیا کہ 128 ممالک نے امریکا اور اسرائیل کو بتادیاکہ وہ جو کررہے ہیں وہ غلط اور ناقابل قبول ہے۔ اردن کی جانب سے بھی قرارداد منظور ہونےکا خیرمقدم کیا گیا جبکہ غزہ اور اردن میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔ امریکا سے بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی قرار داد منظور ہونے پراردن میں جشن منایا گیا، عمان میں امریکی سفارتخانے کے باہر شہری جمع ہوئے اور ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا امریکی اقدام کی مخالفت کررہی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قرارداد منظور ہونے کے بعد وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا، القدس کو دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے،،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے امریکی صدر کی دھمکی کو مسترد کردیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...