https://goo.gl/CHzGE1
لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر شائع کردیں۔ برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل نے نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافر الیگزی لوبومرسکی سے اپنی منگنی کی تصویریں بنوائیں۔

نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافرالیگزی لوبومرسکی لیڈی ڈیانا کی تصویروں کے لیے مشہور فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی۔
شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔
یاد رہے کہ 2 دسمبر 2017 کو برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکل کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اور, تصاویر, شہزادے, لائف-اسٹائل, مرکل, منظرعام, منگنی, میگھن, پر, کی, ہیری
No comments:
Post a Comment