https://goo.gl/twYaxw
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہےکہ امریکی نائب صدر اور پنٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے جب کہ امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔
نزہت صادق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر مؤقف اپنانے پر وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیس کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ’ہم نے فلسطین پر واضح مؤقف اپنایا اور حیران کن طور پر بھارت نے بھی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا‘۔ سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جیمزمیٹس سے سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جیمز میٹس سے ملاقاتوں میں القاعدہ ،نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونےکے مسئلے کےحل کایقین دلایا گیا۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ’امریکی نائب صدر اور پنٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے، امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینی چاہیے، امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیکیورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح جواب دیا ہے، امریکی یکطرفہ بیان پر امریکا سے بات چیت جاری ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت صرف دہشت گردی پر بات چیت چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو باکو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بڑی کامیابی ملی، بھارتی دہشت گرد تنظیموں کوبھی فہرست میں شامل کرنے کی بات کی، پاکستان نےمطالبہ کیا کہ پیش کردہ پہلی یکطرفہ فہرست بھی ختم کی جائے، پاکستان کی تجویز پربھارت نے باکو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شورمچایا۔
سینیٹ خارجہ امور کمیٹی نے وزارت خارجہ کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امریکا, اور, ایک, برتاؤ, بھارت, جیسا, خارجہ, ساتھ, سیکریٹری, پاکستان, چاہیے, کرنا, کو, کے
Saturday, 23 December 2017
امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے: سیکریٹری خارجہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment